ابنا: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کو مصر کے صدر محمد مرسی کی طرح فوجی بغاوت کا شدید خطرہ ہے اس لئے انھوں نے فوج کی طاقت اور اختیارات کو کم کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ اخـار کے مطابق اردوغان نے فوج سے طاقت کو بالکل سلب کرلیا ہے لیکن مصر میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد ترکی کے سیاسی حکام میں فوج کی جانب سے تشویوش پائی جاتی ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق محمد مرسی کی برطرفی سے ترکی کے وزير اعظم پر شدید خوف طاری ہوگیا ہے کیونکہ تقسیم اسکوائر اور تحریر اسکوائر سے ملنے والی تصویریں ایک جیسی ہیں۔ واضح رہے کہ 1960 سے لیکر اب تک ترک فوج نے چار حکومتوں کو تبدیل کیا ہے لیکن اب اردوغان قانونی سازی کے ذریعہ ترک فوج کی طاقت اور اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کررہےہیں تاکہ ترکی میں پھر کوئی کودتا رونما نہ ہو۔ ترک فوج 1960، 1971 ، 1980 اور 1997 میں کودتا کرچکی ہے کیونکہ ترکی کے بنیادی آئین میں تر ک فوج کے دوش پرملک کے دفاع اور بنیادی آئین کی نگرانی کی ذمہ داری عائد ہے۔
.......
/169